ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن
Web Desk
1 October 2026
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ان کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کئی برسوں سے اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے امریکی صدر کی مخلصانہ کوششوں کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ماسکو میں ‘والدائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب’ کے 23ویں سالانہ اجلاس سے خطاب اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ وہ یوکرین بحران کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ امریکی صدر تنازع کا ختم کروانے کی کوششوں میں مکمل مخلص ہیں۔
والدائی فورم سے خطاب کے دوران صدر ولادیمیر پوتن نے عالمی سیاسی حالات، نئی ٹیکنالوجیز، مغربی بالادستی کے خاتمے اور ابھرتے ہوئے کثیر قطبی (Multipolar) عالمی نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے جہاں پرانے بین الاقوامی اصول اور عالمی ادارے ناکارہ ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکا اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کی منصفانہ نمائندگی کے لیے اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا۔ یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے روس کا موقف دہرایا کہ ماسکو نے جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ نیٹو کے پھیلؤ اور روس مخالف پالیسیوں کی وجہ سے انہیں اپنے دفاع کے لیے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
1 October 2026
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
1 October 2026
دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
1 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، تصاویر جاری
1 October 2026
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد
1 October 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
1 October 2026
ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ
1 October 2026
فیول سبسڈی سکیم سے 75 لاکھ سے زائد شہری مستفید، وزیراعظم نے حکومتی اقدامات کو سراہ
1 October 2026