کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد
Web Desk
1 October 2026
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے امریکہ سے آنے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی جدید الیکٹرانک اشیاء اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق مسافر دوحہ کے راستے پرواز نمبر QR-604 کے ذریعے کراچی پہنچا تھا، جہاں ایکس رے اسکریننگ کے دوران اس کا سامان مشکوک محسوس ہونے پر کسٹمز عملے نے تفصیلی تلاشی لی۔
سامان کا معائنہ کرنے پر 6 عدد آئی فون 18 پرو میکس (iPhone 18 Pro Max)، 2 میک بک ایئر، 1 میک بک پرو، 2 میک منی، 9 ایپل واچز، 3 آئی پیڈ ایئر، 4 آئی پیڈ میجک کی بورڈ، 5 ایپل ایئر پوڈز، 8 میٹا گلاسز اور 7 برانڈڈ خواتین کے ہینڈ بیگز برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ سامان سے 3 کلوگرام کاسمیٹکس اور 9 پیکٹ ملٹی وٹامنز بھی ملے۔ کسٹمز حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ سامان کی کل مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے، جسے کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کر کے مسافر کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026