روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
Web Desk
1 October 2026
کریملن نے واضح کیا ہے کہ روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا نہ تو کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔ روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف (Dmitry Peskov) نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال سے متعلق مغربی ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی تمام تر قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کر دیا۔
صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صدارتی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور کیے جانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے بجائے خود یورپی ممالک بلاوجہ اس معاملے کو ہوا دے رہے ہیں جس سے یورپ میں خوف، ہیجان اور سراسیمگی کی فضا پیدا کی جا رہی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے یورپی رہنماؤں اور ممالک پر زور دیا کہ وہ جذباتی بیانات اور ہیجان انگیزی سے گریز کرتے ہوئے موجودہ سیاسی صورتِ حال کا غیر جانبدارانہ، معروضی اور حقیقت پسندانہ نظر سے جائزہ لیں۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026