LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ فیول سبسڈی سکیم سے 75 لاکھ سے زائد شہری مستفید، وزیراعظم نے حکومتی اقدامات کو سراہ لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ ایپسٹین سے روابط ، ناروے کے وزیراعظم سمیت 11 وزراء پارلیمنٹ میں طلب برطانیہ کے عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ مفت حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز مصر: 1700 سال قدیم پراسرار مقبرہ دریافت حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا

برطانیہ کے عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ مفت

Web Desk

1 October 2026

برطانوی حکومت نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے قومی عجائب گھروں (میوزیمز) میں بلا معاوضہ داخلے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ کرنے اور اسے بلا تفریق برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کئی ماہ تک حکومت، عجائب گھروں کی انتظامیہ اور سیاحتی شعبے کے ماہرین کے درمیان جاری رہنے والی اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد سامنے آیا، جس کا مقصد غیر ملکی سیاحوں پر داخلہ فیس عائد کر کے آمدن بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

برطانوی شعبہ برائے ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اینڈ سپورٹس (DCMS) نے تصدیق کی کہ غیر ملکی سیاحوں پر ٹکٹ عائد کرنے سے مقامی سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے تھے، جس کے باعث مفت داخلے کی روایت کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے 15 قومی عجائب گھروں میں سال 2001ء سے تمام سیاحوں کے لیے مفت داخلہ میسر ہے اور یہ ادارے برطانوی معیشت میں سالانہ ایک ارب پاؤنڈ سے زائد کا حصہ ڈالتے ہیں۔ لندن کے میئر صادق خان، وزیرِ مملکت برائے ثقافت لیزا نینڈی اور برٹش میوزیم کے ڈائریکٹر نیکولس کلینن نے اس فیصلے کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافت تک رسائی سب کا بنیادی حق ہے۔