دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Web Desk
1 October 2026
ایگزیکٹیو انجینئر کوٹری بیراج نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی اس وقت زہریلا اور پینے کے بالکل ناقابل ہو چکا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق منچھر جھیل کا آلودہ پانی اور مٹیاری شوگر ملز کا کیمیکل ملا فاضل پانی دریائے سندھ میں شامل ہو رہا ہے، جس کے باعث پانی کا معیار انتہائی خطرناک حد تک گر گیا ہے۔ اس صورتحال پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر کلری بگھاڑ ڈویژن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
جامعہ مہران کی واٹر کوالٹی کنٹرول لیب کی رپورٹ کے مطابق پانی میں ٹی ڈی ایس (TDS) کی شرح 30 ستمبر کو 660 تھی جو یکم اکتوبر کو بڑھ کر 940 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق پینے کے پانی کی آخری حد 1,000 ملی گرام فی لیٹر ہے۔ محکمہ آبپاشی نے خبردار کیا ہے کہ اس زہریلے پانی کے استعمال سے گردے فیل ہونے، ہیپاٹائٹس، جلدی اور پیٹ کے شدید امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ چونکہ کوٹری بیراج سے حیدرآباد، جامشورو اور کراچی جیسے بڑے شہروں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، اس لیے محکمہ آبپاشی نے فوری طور پر دریائے سندھ میں تازہ پانی چھوڑنے اور واٹر سیوریج اتھارٹی سمیت تمام لوکل گورنمنٹ اداروں کو فی الوقت پانی کی سپلائی معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
1 October 2026
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
1 October 2026
ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن
1 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، تصاویر جاری
1 October 2026
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد
1 October 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
1 October 2026
ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ
1 October 2026
فیول سبسڈی سکیم سے 75 لاکھ سے زائد شہری مستفید، وزیراعظم نے حکومتی اقدامات کو سراہ
1 October 2026