صحافی اور ویلاگر بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع
Web Desk
10 September 2026
اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نیشنل سی آر آئی اے (NCCIA) کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے معروف صحافی اور ویلاگر بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 دن کی توسیع کر دی ہے۔ 3 روزہ ابتدائی جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر بلال غوری کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے اکاؤنٹس کی ڈبل ویریفکیشن اور لاگ ان میں درپیش دشواریوں کا جواز پیش کرتے ہوئے مزید 6 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی۔
بلال غوری کے وکیل عمران شفیق نے ریمانڈ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جب موبائل، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پہلے ہی این سی سی آئی اے کے قبضے میں ہیں اور درکار ریکوری مکمل ہو چکی ہے تو مزید ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے کو پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ بلال غوری کا کون سا بیان غلط تھا، جبکہ سماعت کے دوران صحافی بلال غوری نے بھی عدالت کو بتایا کہ تمام چیزیں تفتیشی ٹیم کے پاس موجود ہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کا حکم دیتے ہوئے بلال غوری کو 12 ستمبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
متعلقہ عنوانات
مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر
11 September 2026
پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
11 September 2026
سندھ ہائیکورٹ: انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولتکاروں کی درخواست ضمانت خارج
11 September 2026
محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر
11 September 2026
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز
11 September 2026
لاہور ہائیکورٹ کا 39 سال پرانے اراضی کیس پر فیصلہ، تکمیل کا دعویٰ مسترد
11 September 2026
حمزہ شہباز شریف کا وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ
11 September 2026
27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر
11 September 2026