LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار

Web Desk

10 September 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں منفی رجحان اور مندی کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی برقرار ہے، جس کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) کے دوران مارکیٹ پر شدید دباؤ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1,000 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ 1,70,762 پوائنٹس کی سطح پر نیچے آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید سست روی اور مندی دیکھی گئی تھی، جہاں 100 انڈیکس 698 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1,71,943 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سرمایہ کاروں کے مطابق خطے کی موجودہ تناؤ پر مبنی صورتحال اور عالمی مارکیٹس میں غربی و معاشی خدشات کے باعث مقامی شیئرز مارکیٹ میں مسلسل فروخت کا دباؤ برقرار ہے۔