بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا
Web Desk
10 September 2026
اسلام آباد: پاکستان میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ پانچ روز کے دوران مسلسل اور نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت 5 ستمبر سے 10 ستمبر کے درمیان پٹرول کی قیمت میں 21.88 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14.62 روپے فی لٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 10 ستمبر 2026 کو پٹرول کی قیمت 367.75 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 392.67 روپے فی لٹر مقرر کی گئی، جبکہ اس سے قبل 9 ستمبر کو پٹرول 364.35 روپے اور ڈیزل 385.95 روپے، 8 ستمبر کو پٹرول 358.77 روپے اور ڈیزل 381.77 روپے، اور 5 ستمبر کو پٹرول 345.87 روپے جبکہ ڈیزل 378.05 روپے فی لٹر کی سطح پر موجود تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی اصل لاگت 234 روپے 73 پیسے بنتی ہے، تاہم 131 روپے 60 پیسے کے مختلف ٹیکسز، لیوی اور مارجنز کی وصولی کے باعث پٹرول اپنی اصل قیمت سے 133 روپے 2 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل (جس پر 122 روپے 55 پیسے ٹیکسز و لیوی لاگو ہیں) اپنی اصل قیمت سے 122 روپے 55 پیسے فی لٹر مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں اس تيز ترین اضافے کا بنیادی سبب امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی، خلیجی خطے میں تیل بردار بحری جہازوں پر جوابی حملے، اور یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون و میزائل حملے ہیں، جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔ امریکی فورسز کی جانب سے پانچ ایرانی ٹینکروں پر حملے اور پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے آٹھ ٹینکروں، دو امریکی جنگی جہازوں اور اردن میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کے علاوہ آبنائے ہرمز سے بحیرہ عرب تک نیا ممنوعہ زون قائم کرنے کے اعلانات نے عالمی سطح پر سپلائی چین کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور
28 October 2026
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
28 October 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
28 October 2026
سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
28 October 2026
سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری
28 October 2026
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار
28 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع
28 October 2026
روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
28 October 2026