LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مسلسل تیسرے روز بھی پٹرول بم گرا دیا ایشین گیمز 2026: پاکستان کے قومی دستے کا اعلان کردیا گیا امریکا کا مشرق وسطیٰ میں فوجی تنصیبات کی تعداد کم کرنے پر غور پاکستان سمیت 8 ممالک کا اسرائیلی بستیوں کیخلاف برطانوی پابندیوں کا خیر مقدم ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کے سامنے متعدد شرائط رکھ دیں عاصم افتخار پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر حافظ نعیم الرحمان کی ایمل ولی کو جماعت اسلامی کے دھرنوں میں شرکت کی دعوت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ناموں کی فہرست جیل حکام کے حوالے وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائے گی روس کے شہر نووروسیسک پر یوکرینی ڈرون حملہ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ: اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 سابق ارکانِ قومی اسمبلی نااہل پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف کا نیا ایس او پی جاری حکومت نے دھرنے ختم کرنے کی درخواست کی، ہم نے معذرت کرلی، حافظ نعیم الرحمن امریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں سعودی عرب نے یمن میں ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے: حوثیوں کا دعویٰ

حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مسلسل تیسرے روز بھی پٹرول بم گرا دیا

Web Desk

9 September 2026

اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کی تفصیلات:

پٹرول: اضافے کے بعد نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل: اضافے کے بعد نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ان نئی قیمتوں کا باضابطہ اطلاق 10 ستمبر 2026 سے صرف ایک دن کے لیے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے اس سے قبل بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا، جس میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

عوامی ردِعمل: دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر عوام نے شدید ناراضی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے سے جاری مہنگائی کے باعث زندگی بسر کرنا مشکل ہو چکا ہے، اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے اشیائے خورونوش اور کرایوں میں مزید اضافہ ہو گا جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔