LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ فیول سبسڈی سکیم سے 75 لاکھ سے زائد شہری مستفید، وزیراعظم نے حکومتی اقدامات کو سراہ لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ ایپسٹین سے روابط ، ناروے کے وزیراعظم سمیت 11 وزراء پارلیمنٹ میں طلب برطانیہ کے عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ مفت حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز مصر: 1700 سال قدیم پراسرار مقبرہ دریافت حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا

دھند کے باعث موٹرویز ایم 4، ایم 5 اور ایم 3 بند، موٹروے پولیس کی شہریوں کو احتیاطی ہدایات

Web Desk

14 December 2025

 موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم 3 کو جڑانوالہ سے درخانہ تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، کیونکہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

موٹروے پولیس کے مطابق شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، جبکہ دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات نسبتاً محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔ ترجمان نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی کہ فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔

موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔