جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد
Web Desk
9 September 2026
راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس کے لائرز کلب کی پارکنگ میں پراسرار طور پر کھڑی ایک گاڑی سے مقامی وکیل کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کار سے ملنے والی لاش کی شناخت ایڈووکیٹ ثنا اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ مذکورہ گاڑی گزشتہ رات سے لائرز کلب کی پارکنگ میں کھڑی تھی۔ موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متوفی کے منہ سے جھاگ بہہ رہی تھی اور ان کے کپڑوں پر خون کے واضح نشانات بھی پائے گئے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاش کو تحویل میں لے کر فوری پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام تر پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور موت کی حقیقی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم اور فارنسک رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
کرک میں پولیس موبائل پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، ایک زخمی
9 September 2026
کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم
9 September 2026
سپریم کورٹ: نصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیا
9 September 2026
اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
9 September 2026
حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری
9 September 2026
لانگ مارچ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کل طلب
9 September 2026
یمن سے سعودیہ پر حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف
9 September 2026
27 ستمبر کا احتجاج اٹل، فیصلے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر
9 September 2026