LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ کا اعلان بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری

پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

Web Desk

8 September 2026

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی اہداف پر یمن کے حوثی گروپ کے ڈرون و میزائل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری، جغرافیائی حدود اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی متشدد کارروائیاں یمن تنازع کے پرامن، سیاسی اور پائیدار حل کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو برباد کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

دفتر خارجہ نے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور خطے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔