امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
Web Desk
5 October 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا پر کسی صورت قطعی اعتماد نہیں کر سکتا، کیونکہ سفارتی مذاکرات کے دوران بھی امریکا ایران پر حملے جاری رکھتا ہے۔ تہران میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ جب بھی ایران مذاکراتی میز پر آتا ہے، اسے شدید جنگی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسے رویے کے حامل دشمن سے بات چیت مکمل طور پر بے معنی اور بیکار ہے۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ امریکا ایران پر تین بار حملہ کر چکا ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن کا مقصد کوئی منصفانہ مذاکرات یا تنازع کا حل نہیں بلکہ وہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی اس بدعہدی اور مسلسل جارحانہ پالیسیوں کے ہوتے ہوئے اس کے ساتھ آئندہ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی گنجائش ختم ہو جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026