عوامی ریفرنڈم کسی وزیر کے بیان سے نہیں ہوگا: رانا ثنا اللہ
Web Desk
7 September 2026
مشیرِ وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے لندن میں کسی بھی اہم سیاسی یا غیر معمولی ملاقات کی سخت تردید کرتے ہوئے ایسی خبروں کو محض افواہیں قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ عوامی ریفرنڈم کسی وزیر کے بیان دینے سے نہیں ہوتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات کی بھی کوئی غیر معمولی اہمیت نہیں، کیونکہ وہ دونوں روزانہ ہی ملاقاتیں کرتے ہیں۔
نئے صوبوں کی تشکیل پر جاری بحث پر بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کی بحث اور فیصلے کی اصل جگہ پارلیمان ہے۔ اگر صوبوں کی تشکیل پر بات ہونی ہے تو اب نئے سرے سے آئینی طریقہ کار کے تحت قراردادیں منظور کرنا ہوں گی۔ پنجاب اسمبلی کی ماضی کی تمام قراردادیں بشمول بہاولپور اور جنوبی پنجاب (ملتان) کو صوبہ بنانے کی قراردادیں اب غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم یا نئے صوبے کی تشکیل کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری لازمی ہے۔ جب یہ موضوع پارلیمان میں آئے گا تو حکومت اپنا حتمی اور مکمل موقف پیش کرے گی۔
رانا ثناء اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے تعصب کی عینک پہن رکھی ہے انہیں اصل صورتِ حال نظر نہیں آ رہی۔ پنجاب میں امن و امان پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ صوبے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر خیبر پختونخوا اور افغانستان سے آئے تھے۔ پنجاب کو سب سے بڑا سیکیورٹی خطرہ انہی پناہ گزینوں اور کالعدم عناصر سے ہے، اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بالکل درست سیکیورٹی خدشات کی نشاندہی کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت مسلسل ریکارڈ کم سطح پر برقرار
5 October 2026
نیوزی لینڈ کی حکمران نیشنل پارٹی کی عوامی حمایت کم ہو کر 25.9 فیصد رہ گئی
5 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے
5 October 2026
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ
5 October 2026
سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
5 October 2026
آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی
5 October 2026
حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
5 October 2026
میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ
5 October 2026