پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Web Desk
7 September 2026
لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما حماد اظہر کی حراست اور ممکنہ جبری گمشدگی کے خلاف ان کی والدہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔حماد اظہر کی والدہ کی جانب سے یہ آئینی درخواست بیرسٹر ابوزر سلیمان خان نیازی کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور دیگر متعلقہ انتظامی و پولیس حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حماد اظہر کو دو روز قبل ملتان سے حراست میں لیا گیا تھا، تاہم گرفتاری کے بعد سے اب تک انہیں قانون کے مطابق کسی بھی متعلقہ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی گرفتاری کو باضابطہ طور پر ظاہر کیا جا رہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حماد اظہر کو فوری طور پر بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے، متعلقہ حکام کو ان کی گرفتاری قانون کے مطابق ظاہر کرنے کا پابند بنائے اور ان کے خلاف درج تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کرے۔
متعلقہ عنوانات
قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا
7 September 2026
بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان
7 September 2026
جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم
7 September 2026
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب
7 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں کرائی جائیں، صوبوں کی تقسیم پر جلد بازی وفاق کے لیے خطرناک ہو گی: بیرسٹر گوہر
7 September 2026
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
6 September 2026
صدر مملکت کا دورہ فرانس منسوخ، 8 ستمبر کو پاکستان واپسی ہوگی
6 September 2026
عظیم ادیب، باکمال مفکر، روشن فکر رہنما اشفاق احمد کو بچھڑے 22 برس بیت گئے
6 September 2026