بلاول مانیں میرے ساتھ جو ہو رہا ان کی حکومت کر رہی ہے: سہیل آفریدی
Web Desk
6 September 2026
ٹنڈوجام: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات کا اعتراف کریں کہ سندھ آمد کے بعد ان کے ساتھ جو سلوک اور رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، وہ ان کی صوبائی حکومت کر رہی ہے۔
سندھ کے علاقے ٹنڈوجام ٹول پلازہ پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ 27 ستمبر کو تاریخی مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے رکاوٹوں کے باوجود استقبال کے لیے پہنچنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی روایت ہمیشہ سے مہمانوں کے پرخلوص استقبال کی رہی ہے، لیکن ان کے ساتھ جو رویہ اپنایا جا رہا ہے وہ سندھ کی ثقافت اور سیاسی روایات کے منافی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حلافی حکومت نہیں چاہتی کہ وہ کراچی پہنچیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ راستے میں جتنی بھی رکاوٹیں ڈالی جائیں، وہ کراچی ہر صورت پہنچیں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ آج کراچی نہ پہنچ سکے تو کل پہنچیں گے، لیکن کراچی پہنچے بغیر سندھ سے واپس نہیں جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور آمد، سیاسی صورتحال اور صوبوں کے معاملات پر گفتگو
6 September 2026
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
6 September 2026
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت
6 September 2026
9 مئی کیس: 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
6 September 2026
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
6 September 2026