کورنگی کازوے برج جنکشن کا کام تیز کیا جائے، مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
Web Desk
14 December 2025
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو پر زیر تعمیر کورنگی کازوے برج جنکشن میگا منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں کورنگی کازوے برج جنکشن کی تعمیر سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات کے تحت تعمیر ہونے والے اس میگا منصوبے کی مجموعی لاگت 1 ارب 89 کروڑ روپے ہے۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنکشن منصوبے میں چار لوپس اور چار سلپ روڈز شامل ہیں۔ منصوبے کی مجموعی لمبائی 2.7 کلو میٹر ہے جبکہ مین کیریج وے کی لمبائی 741.656 میٹر اور سلپ روڈز کی مجموعی لمبائی 1427.160 میٹر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر اب تک 40 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور کام یکم اکتوبر 2025 سے جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ منصوبے پر تعمیراتی کام کو مزید تیز کیا جائے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کام کا معیار اور بروقت تکمیل شہریوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک منصوبہ مکمل نہیں ہوتا، اس دوران حفاظتی انتظامات اور متبادل راستوں کو مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ملیر ندی میں واقع ہونے کے باعث کورنگی کازوے برسات کے دوران اکثر زیر آب آ جاتا ہے، تاہم اس منصوبے کی تکمیل کے بعد شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کو کراچی میں ٹریفک کی بہتری کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہراہِ بھٹو جنکشن مکمل ہونے سے کورنگی، قیوم آباد اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو ہدایت کی کہ منصوبے کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر یا کوتاہی سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز
1 October 2026
پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم
1 October 2026
حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے
1 October 2026
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں
1 October 2026
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
1 October 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی
1 October 2026
حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026