LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم دفاع و شہدا ہمیں مسلح افواج اور قوم کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم عوام نے ثابت کردیا، میر پور خاص عمران خان کا قلعہ ہے: سہیل آفریدی آئی پی یو یوتھ کانفرنس کی سربراہی پاکستان کو مل گئی، سینیٹر آغا شاہ زیب صدر منتخب حکومت سے مذاکرات نہ ہوئے تو منگل کو پہیہ جام ہڑتال ہو گی:حافظ نعیم الرحمان بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل

ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Web Desk

5 September 2026

ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری جنگ کے دوران ایرانی فضائی دفاعی نظام (Air Defense) نے اب تک امریکہ کے 370 سے زائد جنگی طیاروں اور ڈرونز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی پریس و میڈیا کو دیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے باصلاحیت پدافندِ ہوائی نے دشمن کے تمام عسکری اندازوں کو یکسر غلط ثابت کر دیا ہے اور امریکہ کے متعدد جدید ترین طیاروں اور حساس ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران بھی خلیج فارس کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ‘ایم کیو 9’ (MQ-9) اسٹریٹجک ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا گیا۔