LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جارہا ہے سیالکوٹ: مسلح ڈاکو گھر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا سونا، سعودی ریال اور نقدی لے اڑے امریکا کی ایران کی مالی معاونت کرنیوالے عالمی مالیاتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی صدر سے بلاول بھٹو کی طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر پارٹی مؤقف پر ڈٹنے رہنے کا فیصلہ کراچی ڈیفنس تشدد کیس: انکوائری رپورٹ میں ایس ایس پی فدا جانوری ذمہ دار قرار، مقدمہ درج کرنے اور معطلی کی سفارش ایران جنگ کے 6 ماہ بعد مزید پراعتماد ہوگیا: امریکی اخبار بائیں بازو کے انتہا پسند، کمیونسٹ امریکا کی شکست چاہتے ہیں: ٹرمپ میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ، 5 افراد زخمی

امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا

Web Desk

3 September 2026

برطانوی خبر ایجنسی نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نومبر میں ہونے والے اپنے وسط مدتی (مڈٹرم) انتخابات تک ایران کے خلاف جاری جنگ کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور معاونین الیکشن تک ایران کے ساتھ کشیدگی جاری رکھ کر ریپبلکن پارٹی کو سیاسی نقصان اور متوقع شکست سے بچانے کی حکمتِ عملی پر گامزن ہیں۔ برطانوی میڈیا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ نومبر کے انتخابات مکمل ہونے کے فوراً بعد ایران پر عسکری حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فی الوقت ٹرمپ انتظامیہ کی تمام تر کوشش الیکشن کے انعقاد تک ایران پر معاشی اور سفارتی دباؤ کو انتہائی سطح پر برقرار رکھنے پر مرکوز ہے۔