امریکی حملوں میں شہید شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا: پاسداران انقلاب
Web Desk
3 September 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے کمانڈر میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے بے گناہ ایرانی شہریوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور اس کا پورا حساب لیا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے جنوبی ایران میں ایک شادی کی تقریب پر ہونے والے امریکی میزائل حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ شادی کی تقریب میں شریک معصوم خواتین، بچوں اور مردوں کو نشانہ بنانا امریکہ کی شدید دشمنی، بوکھلاہٹ اور بے بسی کا کھُلا ثبوت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قوم کے خلاف اس قسم کی ظالمانہ کارروائیاں عوام کے عزم، پائیداری اور مزاحمتی جذبے کو کسی صورت کمزور نہیں کر سکتیں۔ رپورٹس کے مطابق اس حملے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ امریکی فوجی ترجمان کا مؤقف ہے کہ ان کی کارروائیوں کا ہدف صرف ایرانی فوجی تنصیبات اور اہداف تھے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
3 September 2026
ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا
3 September 2026
ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی
3 September 2026
اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد
3 September 2026
سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی
3 September 2026
سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا
3 September 2026
شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت
3 September 2026
مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا
3 September 2026