نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کیلئے کام جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
3 September 2026
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت اور نظام کو ختم کرنے کے لیے باقاعدہ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی واضح ہدایت پر تمام متعلقہ اسرائیلی ادارے اور سیکیورٹی فورسز ایرانی حکومت کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس اور طیارے کسی بھی وقت ایران کے اندر کارروائی کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔
غزہ کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ اس وقت اسرائیلی افواج غزہ کے 60 فیصد سے زائد علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ اسرائیل کا بنیادی مقصد حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا، غزہ کو غیر عسکری بنانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ خطہ مستقبل میں اسرائیل کے لیے کسی قسم کا دفاعی خطرہ نہ بن سکے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
3 September 2026
ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا
3 September 2026
ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی
3 September 2026
اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد
3 September 2026
سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی
3 September 2026
سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا
3 September 2026
شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت
3 September 2026
مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا
3 September 2026