وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین
Web Desk
3 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے آتشزدگی کے حادثے کے دوران اپنی جان پر کھیل کر نومولود بچے کو بچانے والی شجاع نرس رضیہ نورین سے ملاقات کی اور ان کی بے مثال بہادری اور ہمت کو سراہتے ہوئے انہیں 1 کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ان کے سر پر ہاتھ رکھ کر تھپکی دی اور اعلان کیا کہ رضیہ نورین کی اس جرات مندانہ خدمت کے اعتراف میں انہیں آنے والے 23 مارچ کو سول اعزاز تمغۂ خدمت سے نوازا جائے گا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی بیٹی رضیہ نورین کا یہ کارنامہ تاريخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور پوری قوم کو ان کی شجاعت پر فخر ہے۔ دوسری جانب نرس رضیہ نورین نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شدید آگ اور دھوئیں کے باوجود انہوں نے اپنی پروا کیے بغیر بچوں کی زندگی بچانے کا فیصلہ کیا اور نومولود کو بحفاظت باہر نکال لائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ دیگر بچوں کی مدد کے لیے دوبارہ اندر گئیں تو دھماکا ہو گیا تھا، تاہم وہ خوش ہیں کہ انہوں نے اپنا انسانی اور پیشہ ورانہ فرض احسن طریقے سے نبھایا۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور
28 October 2026
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
28 October 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
28 October 2026
سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
28 October 2026
سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری
28 October 2026
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار
28 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع
28 October 2026
روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
28 October 2026