LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور

انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری کے لیے امریکی امپیکٹ ایوارڈ

Web Desk

3 September 2026

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قائم ’انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک‘ کے بانی، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان کو امریکا کے معتبر “2026 جیمز اینڈ کیرول ہَوے آئزن ہاور فیلوشپس امپیکٹ ایوارڈ” کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ عالمی اعزاز ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو اپنے شعبے کے ذریعے معاشرے میں غیر معمولی اور دیرپا مثبت تبدیلی لاتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالباری خان رواں سال یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے واحد پاکستانی ہیں، جو کہ پاکستان کی ہیلتھ کیئر اور سماجی خدمات کی سطح پر ایک بڑی بین الاقوامی پذیرائی ہے۔ آئزن ہاور فیلوشپس کے صدر جارج ڈی لاما کے مطابق، ڈاکٹر خان نے 150 بستروں کے ایک چھوٹے ہسپتال سے آغاز کر کے انڈس نیٹ ورک کو ملک گیر سطح پر بلامعاوضہ معیاری علاج کا سب سے بڑا مرکز بنا دیا ہے۔

انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت اس وقت 12 کثیر الجہتی ہسپتال، 4 ریجنل بلڈ سینٹرز، 3 ری ہیبلیٹیشن سینٹرز اور 100 سے زائد پرائمری ہیلتھ کیئر مراکزی نیٹ ورک فعال ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف ایک سال میں انڈس نیٹ ورک نے 29 لاکھ سے زائد آؤٹ پیشنٹ وزٹس، 14 لاکھ سے زائد ایمرجنسی علاج، اور 67 ہزار سے زائد آپریشن بلامعاوضہ انجام دیے ہیں۔ واضح رہے کہ 2017 میں ایک اور پاکستانی ملک احمد جلال (سی ای او قرطبہ کیئر انسٹی ٹیوٹ) کو بھی یہ اعزاز مل چکا ہے۔ ڈاکٹر عبدالباری خان کو یہ ایوارڈ 11 نومبر 2026 کو امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پیش کیا جائے گا۔