روس کبھی یورپ کے پیچھے پابندیاں اٹھوانے کیلئے نہیں بھاگے گا: سرگئی لاوروف
Web Desk
3 September 2026
ولادی ووستوک میں جاری 11ویں ایسٹرن اکنامک فورم کے موقع پر Znanie سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ایک لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا ہے کہ روس کبھی یورپ کے پاس جا کر پابندیاں ختم کرنے کی درخواست نہیں کرے گا اور نہ ہی ماسکو کو کسی کی خیرسگالی کی ضرورت ہے۔ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس نے کبھی یورپ کے ساتھ دیواریں کھڑی نہیں کیں اور نہ خود کو اس سے الگ کیا، بلکہ یہ فیصلہ یورپی یونین کا اپنا تھا۔ انہوں نے یورپی سوچ کو غلط فہمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ نے یہ سمجھ لیا تھا کہ معاشی تعاون روس کی مجبوری ہے اور وہ معافی مانگ کر پرانے تعلقات کی بحالی کی التجا کرے گا، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔
روسی وزیر خارجہ نے روس کی قومی خودداری اور خود مختاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو کے پاس دنیا میں ایسے متعدد سچے دوست اور شراکت دار موجود ہیں جو مساوی، باہمی احترام اور نیک نیتی کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار ہیں۔ موجودہ یورپی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت یورپی حکام میں روس کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت کرنے کی نہ تو نیت ہے اور نہ ہی صلاحیت۔ اس لیے روس اپنی خارجہ اور اقتصادی پالیسی ان ممالک کے ساتھ آگے بڑھائے گا جو باہمی فائدے اور احترام پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ گفتگو روسکی جزیرے پر واقع فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی میں جاری چار روزہ ایسٹرن اکنامک فورم کے حاشیے پر کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026