LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک

جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان

Web Desk

3 September 2026

جرمنی کے ایئرپورٹ پر دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون کی برآمدگی اور حملے کی کوشش کے بعد یورپی یونین نے روس پر دباؤ مزید بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن نے نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے بعد کہا کہ یورپ اور نیٹو ماسکو کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ اپنے اقدامات کو سخت کریں گے اور جب تک روس یوکرین پر بمباری بند نہیں کرتا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ جرمنی نے اس واقعے کو روس کی ہائبرڈ جنگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا مقصد یورپی ممالک میں خوف پھیلانا ہے، جبکہ یورپی حکام نے واضح کیا کہ روس کی اس بے باکی کا مؤثر اور تیز رفتار جواب دیا جائے گا۔ تاہم، روس نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔