LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار

Web Desk

3 September 2026

آسٹریا کے معروف عسکری تجزیہ کار ٹام کوپر نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے خطے میں امریکی اڈوں، فوجی اثاثوں اور اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی بنیادی حکمتِ عملی کا مقصد اسرائیل کے ساتھ کسی بھی نئی جنگ سے پہلے امریکہ کو خطے سے باہر نکالنا ہے۔ اسرائیلی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایران آبنائے ہرمز اور دیگر علاقوں میں امریکی اہداف کو نشانہ بنا کر واشنگٹن کو اپنے مہنگے کروز اور دفاعی میزائلوں کا ذخیرہ ختم کرنے پر مجبور کر رہا ہے، جس سے امریکی افواج کی بڑے حملوں کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ عسکری تجزیہ کار کے مطابق یہ صورتحال امریکہ اور اسرائیل کے لیے انتہائی سبکی کا باعث بن رہی ہے کیونکہ شدید بمباری کے باوجود وہ ایران کی جوابی کارروائی اور مزاحمت کی صلاحیت کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔