ایران نے ابنائے ہرمز سے بغیر قواعد گزرنے والے مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا
Web Desk
2 September 2026
ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے مقررہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ ایرانی حکومت کے تحت قائم کردہ ’پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی‘ کی ویب سائٹ کے مطابق ان نئے جہازوں کی شمولیت کے بعد بلیک لسٹ کیے گئے بحری جہازوں کی کل تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان تمام جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش پر بھاری جرمانوں، ضبطی یا حراست جیسی سخت قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے اس سے قبل 24 اگست کو بھی 45 آئل ٹینکرز کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ طے شدہ بحری قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت
2 September 2026
ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ
2 September 2026
ایران کے جوابی حملے: بحرین، اردن، یو اے ای، کویت میں امریکی اڈوں، ریڈار نظام کو نشانہ بنایا
2 September 2026
روس کا 24 گھنٹوں میں 1,330 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت، 2 اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ
2 September 2026
جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ
2 September 2026
پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن
2 September 2026
سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی
2 September 2026
ایرانی بارڈر گارڈز نے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیا
2 September 2026