LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی

Web Desk

2 September 2026

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے یونٹی فوڈز (Unity Foods) کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ اور غیر معمولی خریدو فروخت کی باضابطہ تحقیقات تیز کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) محمد فرخ سمیت چار افراد کو حتمی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق سیکیورٹیز ایکٹ 2015ء کے سیکشن 139 کے تحت یونٹی فوڈز کی شیئر ٹریڈنگ کی باضابطہ تحقیقات 2 جون سے جاری ہیں۔ کمیشن نے عدم پیشی پر نوٹس لیتے ہوئے سی ای او محمد فرخ، صفدر سجاد، فہمیدہ امین اور حنا صفدر کو 3 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل یہ چاروں افراد 31 اگست کو دیے گئے پہلے نوٹس پر پیش نہیں ہوئے تھے، جس کے بعد اب انہیں تمام تر معاون دستاویزات اور ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی نے سی ای او محمد فرخ سے یونٹی فوڈز کے شیئرز بینکوں کے پاس گروی (Pledge) رکھنے کا مکمل باضابطہ ریکارڈ طلب کیا ہے، جبکہ صفدر سجاد، فہمیدہ امین اور حنا صفدر کو شیئرز کی خریدو فروخت پر اپنی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریگولیٹری باڈی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق جواب نہ دینے یا پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔