پنجاب: تربیلا اور کالا باغ میں نچلے درجے کا سیلاب
Web Desk
2 September 2026
لاہور: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ کے مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی آمد و اخراج نارمل سطح پر ہے۔ ڈیرا غازی خان کی روڈ کوہیوں اور نالہ پلکھو میں پانی کی صورتحال کنٹرول میں ہے، تاہم دریائے راوی سے منسلک نالہ ڈیگ میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں پانی کا اخراج 15 ہزار 500 کیوسک ہے۔ دوسری جانب کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 21 ہزار کیوسک اور تربیلا میں 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واٹر ریزروائرز کی صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم اپنی گنجائش کے مطابق 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 77 فیصد تک بھر چکا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاکڑ اور ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب غیر ضروری سیر و تفریح سے مکمل گریز کریں۔ انہوں نے والدین کو بالخصوص ہدایت کی کہ وہ بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں تیز بہاؤ والے ندی نالوں یا دریاؤں میں نہانے کی ہرگز اجازت نہ دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
2 September 2026
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
2 September 2026
ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش
2 September 2026
صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
2 September 2026
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
2 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش
2 September 2026