بشارالاسد دور کے خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق اہم سوالات حل ہوگئے: آئی اے ای اے
Web Desk
2 September 2026
اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے اپنی خفیہ رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ شام میں سابق صدر بشار الاسد کے دورِ حکومت کی خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق تمام زیر التوا سوالات حل ہو گئے ہیں۔ آئی اے ای اے نے شام کی نئی حکومت کی جانب سے مکمل شفافیت اور تعاون کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ 2007ء میں اسرائیل کی جانب سے دیر الزور میں تباہ کی گئی تنصیب دراصل ایک غیر اعلانیہ زیرِ تعمیر جوہری ری ایکٹر تھا، جہاں 73 میٹرک ٹن قدرتی یورینیم بھی موجود تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس کے برعکس ایران سے متعلق معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اور جون 2025ء میں امریکا و اسرائیل کے حملوں کے بعد سے ایجنسی کو ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کی تصدیق کے لیے درکار رسائی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز
4 September 2026
اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش
4 September 2026
ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی
4 September 2026
امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ
4 September 2026
روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار
4 September 2026
سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 September 2026
جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف
4 September 2026
روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
4 September 2026