ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
Web Desk
1 September 2026
امریکی کارروائی کے جواب میں ایران نے خطے میں قائم امریکی عسکری اڈوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے شدید جوابی حملے شروع کر دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں امریکی اڈے پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے جبکہ اردن میں قائم امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بناتے ہوئے متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب اردن نے تصدیق کی ہے کہ اس کی فضائی حدود میں 13 بیلسٹک میزائل داخل ہوئے جن میں سے 10 کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ 3 غیر آباد علاقوں میں گرے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں امریکی پیش قدمی پر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے ان نئے حملوں پر شدید پچھتاوا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
روس کی یوکرین کو تنازع کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کی پیشکش
2 September 2026
جوابی کارروائی میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کو نشانہ بنایا گیا: پاسداران انقلاب
2 September 2026
ایرانی پارلیمنٹ سپیکر کی شہریوں سے پٹرول کی کھپت کم کرنے کی اپیل
2 September 2026
بشارالاسد دور کے خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق اہم سوالات حل ہوگئے: آئی اے ای اے
2 September 2026
جرمنی کا لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں روس کے ملوث ہونے کا الزام
2 September 2026
روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
2 September 2026
امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 4 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی
1 September 2026
محفوظ ڈیجیٹل ماحول ہر بچے کا بنیادی حق، مؤثر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے: سارہ احمد
1 September 2026