ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
Web Desk
1 September 2026
ولادی ووستوک: روس کے مشرقِ بعید (Far East) کے ساحلی شہر ولادی ووستوک میں 11ویں چار روزہ ایسٹرن اکنامک فورم (EEF) کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جو 4 ستمبر تک فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی کے کیمپس میں جاری رہے گا۔
روسکونگریس فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال فورم کا مرکزی موضوع “دورِ مشرق عوام کی فلاح کے لیے ترقی” رکھا گیا ہے، جس میں 80 سے زائد ممالک کے 5 ہزار سے زائد ماہرین، کاروباری شخصیات اور بین الاقوامی وفود شرکت کر رہے ہیں۔ فورم کا بنیادی مقصد روس کے مشرقِ بعید میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کے ساتھ لاجسٹکس، توانائی، مصنوعی ذہانت (AI) اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو وسیع کرنا ہے۔ پہلے روز “سٹریٹ آف دی فار ایسٹ” نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا، جہاں 2015 سے اب تک خطے میں 1,118 نئے صنعتی اداروں کے قیام اور 6.8 ٹریلین روبلز کی سرمایہ کاری کا احاطہ کیا گیا۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے فورم کے شرکاء کو اپنے خصوصی پیغام میں اس ایونٹ کو عالمی کاروباری حلقوں اور حکومتوں کے درمیان کھلے مکالمے کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔ صدر پوتن، جو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کی تمام تر مصروفیت کے بعد ولادی ووستوک پہنچیں گے، فورم کے مرکزی پلینری سیشن سے خطاب کریں گے۔ روسی حکام کے مطابق مشرقِ بعید کی ترقی کے لیے 13.5 ٹریلین روبلز کی مالیت کے 3 ہزار سے زائد منصوبوں پر کام جاری ہے، جو عالمی اقتصادی نظام میں روس کی مشرق کی جانب منتقلی کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026