آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا
Web Desk
1 September 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے ‘فارس’ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے 20 لاکھ بیرل تیل لے جانے کی گنجائش رکھنے والے آئل ٹینکر ‘سیڈر’ کو آبنائے ہرمز میں روک دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزر رہا تھا کہ اسے اچانک روکا گیا، جس کے فوری بعد جہاز کا خودکار شناختی نظام (Automatic Identification System) بھی فعال ہو گیا۔ دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے بھی خطے میں ایک آئل ٹینکر اور عسکری فورسز کے درمیان واقعے کی اطلاع موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، تاہم فارس نے یہ واضح نہیں کیا کہ برطانوی رپورٹ اسی سعودی ٹینکر سے متعلق ہے یا نہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار
1 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
1 September 2026
یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی
1 September 2026
ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس
1 September 2026