LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی ایران کی حملوں کیلئے سرزمین دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی ایران کا امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان ٹرمپ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے: ابوفضل شکارچی

ایران کی حملوں کیلئے سرزمین دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی

Web Desk

1 September 2026

ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے تمام علاقائی ممالک کو سخت خبردار کیا ہے کہ اگر تہران کے خلاف کسی بھی قسم کے حملے کے لیے کسی ملک کی سرزمین استعمال کی گئی تو ایران ایسے حملوں کے ذرائع اور اڈوں کو بھی براہِ راست نشانہ بنائے گا۔ جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں ایرانی افواج نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعض پڑوسی ممالک اپنے سابقہ مؤقف کے برعکس امریکا کو ایران کے خلاف عسکری کارروائیوں کے لیے اپنی زمین اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران تمام پڑوسی ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اب سے ایسے تمام اقدامات کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔