LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ ملک میں مہنگائی کا طوفان، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے: حافظ نعیم الرحمان 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا وفاقی حکومت کا پنجاب کا ای بز پورٹل اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ حکومت کا ایل این جی کا ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست، حکومت سے تفصیلی جواب طلب کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس

روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو

Web Desk

31 August 2026

روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات، یونین اسٹیٹ کے امور اور مائیکرو الیکٹرانکس کے شعبے میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر پوتن نے عالمی سطح پر اور اقوام متحدہ و شنگھائی تعاون تنظیم جیسے پلیٹ فارمز پر دونوں ممالک کے مشترکہ کردار پر زور دیا، جبکہ لوکاشینکو نے بتایا کہ باہمی تجارت میں 12 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بیلاروسی صدر نے واضح کیا کہ مائیکرو الیکٹرانکس کے شعبے میں دونوں ممالک اپنی صلاحیتوں کو یکجا کر کے مشترکہ پیداوار شروع کر چکے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مسلسل باہمی مشاورت اور زراعت و ایندھن سمیت دیگر شعبوں میں موجودہ معاہدوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔