LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ ملک میں مہنگائی کا طوفان، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے: حافظ نعیم الرحمان 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا وفاقی حکومت کا پنجاب کا ای بز پورٹل اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ حکومت کا ایل این جی کا ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست، حکومت سے تفصیلی جواب طلب کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس

وفاقی حکومت کا پنجاب کا ای بز پورٹل اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ

Web Desk

31 August 2026

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے باہمی تعاون سے پنجاب کے کامیاب ‘ای بز پورٹل’ (e-Biz Portal) کو اسلام آباد میں نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ایس آئی ایف سی کی ملاقات میں منصوبے کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر دسمبر 2026ء تک وفاقی دارالحکومت کے کاروباری سہولت مرکز میں اس پورٹل کو فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) اور ایس آئی ایف سی مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ای بز پورٹل ایک ڈیجیٹل سسٹم ہے جو کاروبار کے آغاز اور تمام تر سرکاری اجازت ناموں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔