رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں: اویس لغاری
Web Desk
31 August 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے رات کے اوقات میں غیر متوقع لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی طلب میں اچانک اضافے کے باعث حکومت کو نائٹ لوڈ مینجمنٹ کا طریقہ کار اپنانا پڑا۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت شدید متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے رات کے اوقات اور پیک آورز (Peak Hours) کے دوران طلب پورا کرنے کے لیے عارضی طور پر لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس مشکل صورتحال میں عوام کے صبر و تحمل کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
اویس لغاری نے مزید واضح کیا کہ بجلی چوری سے متاثرہ اور زیادہ نقصان والے علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قطر سے گیس کی فراہمی سے متعلق درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی گیس کی سپلائی بحال کر کے بجلی کی پیداوا ر کو معمول پر لایا جائے گا تاکہ عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اہم ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
31 August 2026
شہباز شریف اور ازبک صدر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
31 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
31 August 2026
ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب
31 August 2026
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت
31 August 2026
نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی
31 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ
31 August 2026