پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا
Web Desk
31 August 2026
اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث جولائی کے مہینے میں پاکستان کا تیل کا درآمدی بل بڑھ کر 1.28 ارب ڈالر (تقریباً 3 کھرب 57 ارب 5 کروڑ روپے) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
‘سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر’ (CREA) کی رپورٹ کے مطابق اس مالیاتی بوجھ کی بنیادی وجہ ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر انرجی سپلائی چین کو شدید متاثر کیا ہے۔ عالمی سطح پر اضافے کی اس لہر میں یورپی یونین سب سے زیادہ متاثر ہوئی جس پر 78 ارب ڈالر کا اضافی بوجھ پڑا، جبکہ چین 35 ارب ڈالر اور بھارت 22 ارب ڈالر اضافی اخراجات کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کے خام تیل کے درآمدی بل میں بھی 56 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو عالمی منڈی میں جاری توانائی بحران کی عکاسی کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان جیسے درمیانی اور کم آمدنی والے ممالک کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ
31 August 2026
میر رضا کیس: شہریوں سے معلومات کیلئے نمبر اور ای میل جاری
31 August 2026
جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر
31 August 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
31 August 2026
پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف
31 August 2026
نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک
31 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
31 August 2026
اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک
31 August 2026