امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
Web Desk
31 August 2026
امریکا کی جانب سے ایرانی جزیرے لارک پر فضائی حملے اور اس کے جواب میں ایران کی عسکری کارروائیوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر فی بیرل سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع چھٹے ماہ میں داخل ہونے کے ساتھ برینٹ خام تیل کی قیمت 1.08 ڈالر (1.23 فیصد) کے اضافے سے 89.18 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 92 سینٹ (1.10 فیصد) بڑھ کر 84.32 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خطے کی یہ شدید کشیدگی عالمی منڈی پر مزید کچھ ہفتوں تک اثر انداز رہ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے 2 راکٹ لانچرز تباہ کرنے کے جواب میں پاسدارانِ انقلاب نے قطر اور اردن میں قائم امریکی ملٹری اہداف پر میزائل داغے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا
31 August 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
31 August 2026
فلپائنی کسٹمز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے سمگل شدہ منشیات کی بھاری کھیپ ضبط
31 August 2026
پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف
31 August 2026
نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک
31 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
31 August 2026
اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک
31 August 2026
ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری
31 August 2026