روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن
Web Desk
30 August 2026
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کان کنوں کے دن کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ روس دنیا میں کوئلے کے دوسرے سب سے بڑے ذخائر رکھتا ہے اور موجودہ درپیش مشکلات کے باوجود عالمی منڈی میں اپنی نمایاں پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کوئلے کی برآمدات میں دنیا میں تیسرے اور پیداوار میں چھٹے نمبر پر ہے، جبکہ ملک میں گزشتہ سال کوئلے کی پیداوار 440 ملین میٹرک ٹن کی سطح پر برقرار رہی۔ صدر پوتن نے واضح کیا کہ روس کوکنگ اور تھرمل کول کی داخلی ضروریات خود پوری کر رہا ہے اور گزشتہ 5 سالوں میں اس شعبے کی پیداواری صلاحیت میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے لاجسٹکس کی بہتری، ورک پلیس سیفٹی، اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے فروغ سمیت کان کنوں کے معیارِ زندگی کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026