LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے استنبول روانہ پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران

مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر

Web Desk

29 August 2026

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی دنیا میں مضبوط اتحاد اور یگانگت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ایک مضبوط دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ترکیہ مسلم ممالک کے درمیان باہمی اختلافات کو کم کرنے اور یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ طیب اردوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دنیا حق و باطل کے ایک تاریخی موڑ سے گزر رہی ہے جس میں ان شاء اللہ حق ہی غالب آئے گا۔ انہوں نے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپنے تمام تر باہمی اختلافات بھول کر امتِ مسلمہ کے مشترکہ مفادات کے لیے مل کر کام کریں، کیونکہ ایک مضبوط اتحاد ہی امت کو درپیش موجودہ اور درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کرنے کا واحد ذریعہ ہے