LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے: حافظ نعیم اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات

دکانداروں کیلئے آسان ٹیکس سکیم ایپ آپریشنل ہوچکی ہے: بلال اظہر کیانی

Web Desk

29 August 2026

وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تاجر و صنعت کار برادری کے نمائندوں اور کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی تاجر تنظیموں سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر تاجروں کو نئی ‘آسان ٹیکس سکیم’ اور موبائل ایپ سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ تاجروں کے دیرینہ مطالبے پر یہ ایپ آپریشنل کر دی گئی ہے، جس میں تاجروں کی سہولت کے لیے اردو زبان میں سادہ فارم شامل کیا گیا ہے اور ملک بھر میں ایف بی آر کے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سکیم کے تحت دکانداروں کو مال کی فروخت پر ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور ان کے بلوں میں کٹنے والے ٹیکس کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔