یوکرینی صدر زیلنسکی کا فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملے کرنے کا حکم
Web Desk
29 August 2026
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنی فوج کو روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملوں میں نمایاں اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے روزانہ کم از کم 1 ہزار ڈرون حملے کرنے کا ہدف دے دیا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یوکرین فی الوقت روزانہ تقریباً 300 ڈرون حملے کر رہا ہے، تاہم نیا ہدف موجودہ تعداد سے تین گنا سے بھی زیادہ ہے جسے ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔ دوسری جانب صدر زیلنسکی نے امریکی انٹیلی جنس سربراہ کے حال ہی میں دورۂ ماسکو کے دوران روسی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کی رپورٹس کی بھی تصدیق کی اور بتایا کہ کیف کو ان ملاقاتوں سے متعلق معلومات موصول ہوئی ہیں۔ کریملن نے بھی امریکی انٹیلی جنس چیف کی روسی حکام سے ملاقات کی تصدیق کی ہے، تاہم واضح کیا کہ ان کی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026