LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان

Web Desk

29 August 2026

لاہور: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کے لیے نجی شعبے کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ حکومت تاجر و صنعت کار برادری کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے زور دیا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے ملک میں سیاسی استحکام کا ہونا انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی اور انتظامی استحکام برقرار نہیں رہے گا، معاشی اصلاحات کے ثمرات حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دفاعی و سفارتی معرکوں میں پاکستان کی کامیابی کے بعد بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گرین پاسپورٹ کی عزت بڑھی ہے، جبکہ دنیا خطے میں امن کے لیے پاکستان کے قائدانہ کردار کی معترف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ ترین قیادت کی سرپرستی میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس وقت غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ حکومت صنعت کاروں کو سازگار، شفاف اور آسان کاروباری ماحول (Ease of Doing Business) فراہم کر رہی ہے تاکہ برآمدات بڑھا کر قومی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔