LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن

Web Desk

29 August 2026

اسلام آباد: پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (RLNG) کی عدم دستیابی اور گیس کارگو کی آمد میں تاخیر کے باعث گزشتہ رات ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار عارضی طور پر متاثر ہوئی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق آر ایل این جی پاور پلانٹس سے 3,600 میگاواٹ اور منگلا ہائیڈل پاور اسٹیشن سے 195 میگاواٹ پیداوار میں کمی کے باعث گرڈ میں توازن برقرار رکھنے کے لیے عارضی لوڈ مینجمنٹ کا سہارا لینا پڑا۔ رات کے پیک آورز (Peak Hours) کے دوران مختلف علاقوں میں ڈیڑھ سے تین گھنٹے تک کی عارضی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ رات کے اوقات میں بجلی کی شدید طلب کو پورا کرنے اور نظام کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل کے طور پر مہنگے فرنس آئل (Furnace Oil) سے چلنے والے پاور پلانٹس بھی فوری طور پر فعال کیے گئے۔

پاور ڈویژن نے وضاحت کی کہ آر ایل این جی کارگو پہنچتے ہی رات کے اوقات میں عارضی لوڈ مینجمنٹ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا، جبکہ دن کے اوقات میں ملک بھر میں کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی اور زیادہ نقصان والے علاقوں میں بھی مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ پاور ڈویژن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رات کے پیک آورز میں بجلی کا استعمال اعتدال سے کریں، اور گیس کی عدم دستیابی کے باعث صارفین کو درپیش عارضی زحمت پر باقاعدہ معذرت بھی کی ہے۔