ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
Web Desk
29 August 2026
ایران نے امریکی معاشی اقدامات کو ریاستی دہشت گردی، غیر قانونی اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنی اقتصادی مہم کو ایرانی عوام کے خلاف ایک بے رحم ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جس سے لاکھوں شہریوں کی صحت اور روزگار کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ امریکی پابندیوں پر عمل کرنا کسی کی غیر قانونی مرضی کو مسلط کرنے کی سازش میں شرکت کے مترادف ہوگا۔ ایران نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کرنے اور قانون کی عملداری کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے فوجی و معاشی حملوں کے خلاف ملکی دفاع کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
29 August 2026
نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ
29 August 2026
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
29 August 2026
کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا
29 August 2026
امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس
29 August 2026
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا
29 August 2026
امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا، ٹرمپ
29 August 2026
پیوٹن سمجھتے ہیں ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا ہے، امریکی انٹیلی جنس
29 August 2026