LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال سپریم کورٹ نے کے پی ملازمین کی سینیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش

ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

Web Desk

28 August 2026

اسلام آباد: ملک میں مائع قدرتی گیس (LNG) کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن اور سوئی سدرن دونوں گیس کمپنیوں کے سسٹم کے لیے نئے نرخ مقرر کر دیے گئے ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBTU) کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد سوئی ناردرن کے لیے نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

دوسری جانب، سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے سسٹم کے لیے بھی ایل این جی کی قیمت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔ اس تخفیف کے بعد سوئی سدرن کے سسٹم کے لیے نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے، جو اس سے پہلے 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر برقرار تھی۔