ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
Web Desk
28 August 2026
تہران: ایران نے امریکی معاشی پابندیوں اور اقتصادی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں “ریاستی دہشتگردی”، غیر قانونی اور قابلِ مذمت قرار دیا ہے، اور الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ معاشی دباؤ کو ایرانی عوام کے خلاف بے رحم ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ رسمی بیان میں کہا گیا ہے کہ یکطرفہ امریکی پابندیاں لاکھوں ایرانی شہریوں کی صحت، بنیادی معیشت اور روزگار کو سنگین خطرات سے دوچار کر رہی ہیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ کسی بھی ملک کی جانب سے ان پابندیوں پر عمل درآمد کرنا امریکی غیر قانونی احکامات اور جرم میں شراکت داری کے مترادف تصور ہو گا۔
تہران نے اقوامِ متحدہ (UN) اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قانون کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے بلا تاخیر اقدامات کریں، کیونکہ امریکی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانيت کے خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے مزید واضح کیا کہ ملک کا دفاع یقینی بنانے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے کسی بھی عسکری یا معاشی حملے کے خلاف تمام تر قومی صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026