LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان

افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک

Web Desk

28 August 2026

افغانستان میں طالبان کے جابرانہ تسلط کے خلاف سیاسی و مسلح مزاحمتی تحریکوں کی کارروائیوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مخالف مسلح گروپ ‘افغانستان فریڈم فرنٹ’ (AFF) نے اپنے رسمی ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کے ذریعے 23 جولائی سے 22 اگست کے دوران کی جانے والی 21 کارروائیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ بدخشان حملوں کا مرکزی محور رہا، جبکہ بغلان، ننگرہار، فاریاب، نورستان اور پنجشیر سمیت کابل اور کندوز کے ملٹری ایئرپورٹس کو بھی میزائلوں، راکٹوں اور گوریلا حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں طالبان کے قافلوں، چوکیوں، ڈرونز اور دفاعی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا، جبکہ متعدد طالبان اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور کئی اہم دفاعی پوزیشنوں پر مزاحمت کاروں نے قبضہ کر لیا۔