پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
Web Desk
27 August 2026
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی غیر قانونی آباد کاری بدستور جاری ہے اور نام نہاد جنگ بندی کے باوجود 1200 سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر جنگ بندی برقرار ہے تو فلسطینیوں پر حملے کیسے جاری ہیں؟ عاصم افتخار احمد نے زور دیا کہ غیر قانونی آباد کاری، آباد کاروں کے تشدد اور جبری بے دخلی کا فوری خاتمہ اور اسرائیلی جنگی جرائم کی جواب دہی یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پائیدار امن کے لیے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر ہے، اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد میں پاکستان ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور
8 October 2026
پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق
8 October 2026
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ
8 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین
8 October 2026
کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید
8 October 2026
افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی
8 October 2026
سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
8 October 2026
8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز
8 October 2026